پتور یکم نومبر (ایس او نیوز)گزشتہ 24سال قبل ایک خاتون کی عزت لوٹنے کی کوشش کے بعد فرار ہونے والا ملزم بالآخر پولیس کے ہتھّے چڑھ ہی گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جون 1993میں کوڈاگو(کورگ) ضلع کے رہنے والے آننداکے خلاف کیس درج کیاگیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس نے پتور کے دنیش بھون لاڈج میں ایک خاتون کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس وقت سے ملزم آنندا فرار ہوگیا تھا۔ عدالت میں کبھی بھی حاضر نہ ہونے کی وجہ سے پتّور کورٹ نے اس کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا ۔ مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔